Mar 08, 2019 06:34 pm
views : 465
Location : different areas
Karachi- Women Development Department Sindh Organizes Rally on World Women's Day, Demands Women empowerment in Pakistan
کراچی، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ حکومت کے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام ایک ریلی کا اہتمام
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ حکومت کے محکمہ ترقی نسواں کے زیر
اہتمام ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی سندھ اسمبلی سے شروع ہوتی ہوئی
براستہ فوارہ چوک پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے
شرکت کی۔ ریلی میں عورت فاؤنڈیشن، این جی او مددگار، ہینڈز سندھ رورل
سپورٹ آرگنائزیشن نے بھی حصہ لیا۔
ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے
جبکہ ریلی کے شرکاء کی جانب سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی نعرے بازی
کی جاتی رہی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کا
کہنا تھا کہ ہمیں عورت کو انسان سمجھنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو ہر قسم کے
تشدد سے بچانے کا واحد حل یہی ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار
بنایا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی معاشی خودمختاری پر یقین رکھتی
ہے، ہم چاہتے ہیں عورتیں معاشی طور پر خودمختار بنیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے
یورپی یونین کے تعاون سے کندھ کوٹ، جیکب آباد کی دو یوسیز میں ایک پروگرام
شروع کیا تھا جس میں خواتین کو سود سے پاک قرضے دیئے گئے۔ اب یہ پروگرام
سترہ سے اٹھارہ اضلاع میں چل رہا ہے۔