کراچی، آئی جی سندھ کلیم امام کا خواتین کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار
آئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد
کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مزید مضبوط اور با اختیار بنانے
کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کانسٹیبلز کم کرکے اے ایس آئی کی
سیٹیں بڑھائیں گے جب کہ کیئر سینٹر بھی بنائیں گے جہاں خواتین اہلکاروں کے
لیے روم ہوں گے۔
آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بڑی خوشی ہوتی ہے سندھ پولیس میں بہترین افسران کام کر رہے ہیں، خواتین اہلکاروں کی پولیس میں بھرتی کا کوٹہ 5 سے 10 فیصد کردیا ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں پہلی بار خاتون افسر
نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس پی سہائے عزیز
نے ہمت کی اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی آمد و رفت میں
سہولت کیلئے شٹل سروس بھی چلائی گئی ہے، خواتین اہلکاروں نے پی ایس ایل
میچز کے دوران اچھی طرح ڈیوٹی کرنی ہے، مہمانوں کی حفاظت یقینی ہو تاکہ
انہیں معلوم ہو کتنی محنت کی جارہی ہے۔