کراچی، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سول سوسائٹی کے زیر اہتمام عورت مارچ کا انعقاد
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فریئر ہال کے
قریب عورت مارچ کیا گیا۔ عورت مارچ میں ہزاروں خواتین سمیت چھوٹی بچیوں نے
بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عورت مارچ کی شرکاء خواتین نے اپنے ہاتھوں میں
مختلف کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ خواتین نے اس موقع پر حقوق کے
حصول کیلئے صدا بھی بلند کی۔
عورت مارچ میں شریک نمرہ فیضی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے
یہاں آکر یہاں بہت خواتین موجود ہیں۔ میرا ماننا یہ ہے کہ سب کو ساتھ لے
کر چلنا چاہیے، جتنے لوگوں کو ہم اپنے دائرے میں لائیں گے اتنا بہتر ہوگا۔
عورت مارچ میں شریک میرا چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم خواتین ہلہ گلہ کرنے
کیلئے باہر نہیں نکلیں باہر ہم خواتین کو اصل حقوق ملنے چاہئیں جو نہیں مل
پاتے۔