کراچی، میمن گوٹھ پولیس نے بڑی مقدار میں غیرملکی گٹکا اور تمباکو کی ترسیل ناکام بنادی
کراچی کے علاقے میمن گوٹھ پولیس نے بڑی مقدار میں غیرملکی گٹکا اور تمباکو کی ترسیل ناکام بنادی۔
ایس
ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاع پرگرفتارکیا۔ملزم نے
تیار گٹکا اور تمباکو شہر میں سپلائی کیلئے گاڑی میں لوڈ کر رکھاتھا۔
پولیس
کا کہنا ہے کہ ملزم میمن گوٹھ اور گڈاپ کے علاقوں میں گٹکا اور تمباکو
سپلائی کرتاتھا۔پولیس نے لوڈنگ گاڑی بھی اپنی تحویل میں لےلی ہے۔
پولیس نے ملزم شاہ محمد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔