Mar 09, 2019 04:18 pm
views : 343
Location : Rehman Malik Residence
Islamabad- Chairman PPP Bilawal Bhutto condolence Senator Rehman Malik
اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری کا
سینیٹر رحمٰن ملک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ
سینیٹر رحمٰن ملک کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ا س
موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر سینیٹر مصطفی نواز کھوکر اور جمیل سومرو بھی
ان کے ہمراہ تھے۔
سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے گھر
آمد پر استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر رحمان ملک سے انکی
ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک نے ملک کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
سینیٹر رحمان ملک نے گھر آمد پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔