Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 09, 2019 04:19 pm views : 430

Location : Customs Court

Rawalpindi- Ayyan Ali declared proclaimed offender
  • Urdu

راولپنڈی، کرنسی سمگلنگ کیس،  ایان علی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے اور گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے 16 مارچ کو پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔
کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمہ کو دو ماہ کا وقت دے چکے مگر وہ پھر بھی نہیں آئیں، بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا یا نہیں، ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے، مسلسل طلبی کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہوئیں۔ ایان علی نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے۔
عدالت نے کہا سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے کہ ایک مجسٹریٹ تعینات کریں جو ملزمہ کے فلیٹ کو فروخت ہونے سے روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پابند کرے۔ ملزمہ ایان علی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ماڈل گرل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے تمام گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
ماڈل گرل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 6 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالرز دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی منی لانڈرنگ سکینڈل میں عدالت کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہی ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved