میران شاہ،عمران خان کا نظریہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں مذاکرات
سے حل ہوگا، مراد سعید
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا
کہنا ہے کہ عمران خان واحد شخص تھے جنہوں نے افغانستان پر امریکی حملے کی
مخالفت کی، عمران خان کا نظریہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں مذاکرات
سے حل ہوگا۔
جنوبی وزیرستان
کے علاقے میران شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیرستان کے لوگوں سے کیے وعدے پورے کیے،
وزیر اعظم عمران خان کا میران شاہ سے خصوصی رشتہ ہے۔ آج وزیرستان کے عوام
کے لیے بہترین پیکج لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیرستان کے عوام کا درد رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان وزیرستان کے مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔