Mar 09, 2019 05:03 pm
views : 480
Location : Bari Imam Shrine
Islamabad- Public throng at shrine Bari Imam
اسلام آباد، دارالحکومت اسلام آباد میں حضرت امام بری سرکار کے دربار میں لوگوں کا تانتا
مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جہاں بے شمار بزرگان دین کے
مزارات ہیں وہیں دارالحکومت اسلام آباد میں عبداللطیف ؒ المعروف حضرت امام
بری سرکار کے دربار میں لوگ اپنی منتیں اور مرادیں لے کر حاضر ہوتے ہیں
اور فیضیاب ہوتے ہیں۔
ملک میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد سیکیورٹی اقدامات
کے تحت مزارات کی سیکیورٹی کو انتہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بری امام سرکار
کے مزار پر دور دراز سے آئے ہوئے عقیدتمندوں کیلئے لنگر کا اہتمام کیا جاتا
ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ حضرت امام بری سرکار کی بارگاہ پر دور دراز علاقوں اور
پورے ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ یہاں اپنی منتیں اور مرادیں لے کر حاضر
ہوتے ہیں اور راہ سلوک کے مسافر بھی یہاں پر حاضری دیتے ہیں اور ظاہری فیض
کے ساتھ ساتھ باطنی فیض سے بھی فیضیاب ہوتے ہیں ۔سرکار کے کرم سے یہاں پر
وسیع وعریض لنگر کا اہتمام ہوتا ہے ۔
عوام کا کہنا ہے کہ یہاں پر حاضری سے بہت شفاء ملتی ہے۔ بیمار شفایاب ہوتے ہیں۔
حکومت کے محکمہ اوقات کے زیر نگرانی درگاہ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات سے عوام مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔