کراچی، شہر قائد میں زیرتعمیرعمارت کی لفٹ گرگئی،5 افراد جاں بحق
کراچی
کے علاقے بوٹ بیسن میں زیرتعمیرعمارت میں تعمیراتی لفٹ گرگئی، حادثے میں 5
افراد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعہ تعمیراتی لفٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا،
مزدور زیرتعمیرعمارت میں شیشہ لگانے میں مصروف تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بوٹ بیسن میں زیرتعمیر عمارت میں لفٹ گرنے
کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 فروری کو کراچی کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ
عمارت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے
تھے۔