پسنی، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی
ایجنسی کی کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 27 کلو ہیروئن برآمد
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پسنی کے قریب سمندر میں استولا جزیرہ
پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے استولا جزیرے پر خفیہ
بیگز میں چھپائی گئی 27 کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں
اس منشیات کی قیمت ستائیس کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے ۔
منشیات اسمگلنگ کے اس آپریشن کے خلاف پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے
پسنی میں قائم بیس کی جانب سے تیز رفتار کشتیوں کا استعمال کیا گیا ۔
پکڑی گئی منشیات کو قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان
کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری
حدود میں غیر
قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مسلسل اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے
۔منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اپنی ذمہ دارانہ سمندری حدود میں غیر قانونی
سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پرعزم اور ہمہ وقت تیار ہے ۔