Mar 09, 2019 07:27 pm
views : 465
Location : Railway Headquarters
Lahore- Railway Employees Protest against Federal Minister Shaikh Rasheed
لاہور، ریلوے ملازمین کے بچوں کی ریلوے میں مستقل ملازمت کیلئے احتجاج
محکمہ ریلوے میں مزدوروں کے بچوں کو کوٹے کے تحت مستقل کئے جانے کیلئے
کنٹریکٹ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے باہر
ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء اپنے ہاتھو ں میں پلے کارڈ اور بینرز
اٹھائے ہوئے تھے۔
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں ملازمت کرنے والے مزدور کی فوتگی
کے بعد اس کے بچوں کو کوٹے کے تحت نوکری ملنی چاہیے۔ ریلوے ملازم جب فوت
ہوجاتا ہے تو اس کے گھر کا چولہا بند ہوجاتا ہے۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا
گیا ہے ، ہمارے والدین نے اپنی ساری زندگی ریلوے کو دیدی اور ہمیں بھی آٹھ
نو برس کنٹریکٹ پر کام کرتے ہوئے ہوگئے ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
احمد اپنا وعدہ بھول گئے ہیں۔ ہمیں مستقل کیا جائے۔