راولپنڈی، پولیس نے ضلع پوٹھوہار میں چوری ہونے والی 22 گاڑیاں اور24 موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردیں
سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ضلع پوٹھوہار میں چوری ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرواکر مالکان کے حوالے کردیں۔
سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جب کسی
شہری کی گاڑی یا موٹر سائیکل چوری ہوتی ہے تو یقیناًاسے نہایت ہی پریشانی
کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اسی پر سفر کرکے اپنے کام پر بھی جاتا ہے
یا پھر اپنے بچوں کو اسکول بھی چھوڑتا ہوگا ۔ اس کے گم یا چوری ہوجانے سے
بلاشبہ بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا ضلع پوٹھوہار میں اس حوالے
سے درج ہونے والی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 22 گاڑیاں اور 24
موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں جنہیں ہم آج ان کے اصل مالکان کے حوالے کررہے
ہیں۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کاوشیں کررہی ہیں۔
گاڑیاں واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔