Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 10, 2019 12:58 pm views : 458

Location : PM Office

Islamabad- PM Imran Khan wishes 'good health' to ailing Nawaz Sharif
  • Urdu

اسلام آ باد،وزیر اعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے صحتیابی کی دعا کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام اسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی اور میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو انکی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام ہسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی۔ میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ روز طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکارکردیا تھا۔گزشتہ دنوں اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کا تضحیک آمیز رویہ قبول نہیں اور انہیں ایک سے دوسرے اسپتال گھمایا جارہا ہے۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved