Mar 10, 2019 04:17 pm
views : 470
Location : Domestic PLace
Islamabad Sindhi Orat Tanzeem Seminar Balance for Better
اسلام آباد،سندھی عورت تنظیم کی جانب سے تقریب کا انعقاد
اسلام آ باد میں سندھی عورت
تنظیم کی جانب سے محنت کش خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا
انعقاد کیا گیا،سیمینار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مرد
حضرات نے شرکت کی تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ عورتوں کے حقوق کیلئے
عملی طور پر ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔
پروفیسر کشمیر سومرو کا ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگوت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عورت کیلئے آزادی
کی باتین تو بہت کی جاتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا خواتین کے
حقوق کے حوالے سے قانون تو بنتے ہیں پر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
تقریب
میں شریک خاتون فریدہ افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عورتوں کے اتنے
مسائل ہیں کہ ایک دن منانے سے حل نہیں ہو سکتے اس سلسلے میں مزید اقدامات
کرنا ہوں گے۔
ایک طالبہ خدیجہ لطیف وٹو کا کہنا تھا کہ سندھی عورتوں کے حوالے سے جاننے کیلئے میں نے اس تقریب میں شرکت کی۔