کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سہانا
کراچی کے مختلف علاقوں میں
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کے سبب نیشنل سٹیڈیم کی پچز کو
کور کر دیا گیالیکن کرکٹ دیوانے پی ایس ایل میچ کیلئے فکرمند ہو گئے ،جبکہ
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ میچ اپنے وقت پر ہی شروع ہو گا۔
کراچی کے
کلفٹن اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں آج تیز بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں
پر ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا، رم جھم کے بعد شہر کا موسم خوشگوار اور
پی ایس ایل کا مزہ دوبالا ہو گیا، کرکٹ دیوانے سہانے موسم کا مزہ لیتے
سٹیڈیم پہنچنے لگے۔ ابر رحمت قائد آباد، محمود آباد، ڈالمیا، راشد منہاس
روڈ سے متصل علاقوں میں بھی برسی۔
چھما چھم بارش برسنے سے مختلف علاقوں
میں پانی بھی کھڑا ہو گیا تاہم کرکٹ شائقین کے جذبے میں رکاوٹ نہ ڈال سکا،
بارش ہونے سے قبل ہی کراچی نیشنل سٹیڈیم کی انتظامیہ نے پچز کو ڈھانپ دیا
تاکہ میچ میں تاخیر نہ ہو۔ بارش برسنے کے کچھ دیر بعد دھوپ نکل آئی،
سٹیڈیم انتظامیہ نے میچ بروقت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ
موسمیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دھوپ
نکل آئی تاہم سسٹم موجود ہے، برسات کی وجہ سے پاکستان سپرلیگ کا میچ متاثر
نہیں ہوگا۔