سکھر،نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما
سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کچھ ہوا تو
وہ قتل تصور کیا جائے گا اور اس کا ذمہ دار حکومت کو سمجھا جائے گا۔
سکھر
میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا
کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جبکہ لاہور کی سروسز اور جناح اسپتال
میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے سب انکی صحتیابی کی دعا کریں۔
پیپلز
پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،
ہماری سیاست گالم گلوچ کی نہیں، ہم نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور کبھی
بھی اقتدار کی بات نہیں کی بلکہ عوام کی بات کی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا
کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، کسی ایک جماعت کا نہیں ہوتا، عمران خان
ابھی تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور
کنٹینر کی سیاست ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کو کنٹینر پر چڑھایا گیا اور وہ اب تک کنٹینر سے اترنے کو تیار نہیں ہیں۔
چیئرمین
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں انگریزی میں تقریر پر
وزیراعظم عمران خان کی تنقید کے جواب میں پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ
خورشید شاہ نے کہا کہ 'قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تھے اور قوم قائد
اعظم کے ہر ایک لفظ کو سمجھتی تھی۔