Mar 10, 2019 08:34 pm
views : 447
Location : NBP Sports Complex
Karachi- NBP Organize Cricket match
کراچی ،نیشنل بنک آف پاکستان پریزیڈنٹ کپ سی آر بی جی نے جیت لیا
نیشنل بنک آف پاکستان کی
جانب سے منعقدہ این بی پی 4 پریزیڈنٹ کپ سی آر بی جی نے جیت لیا ہے فائنل
میچ کا انعقاد نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا،ٹورنامنٹ میں 21
شعبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل مقابلہ سی آر بی جی اور لاجسٹکس کی
ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سی آر بی کی جیت ہوئی۔نیشنل بنک آف
پاکستان کے صدر عارف عثمانی نے فاتح اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافی اور نقد
انعامات سے نوازا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
فاتح ٹیم کے کیپٹن محمد ثاقب زر کا کہنا تھا کہ پہلے سالانہ طور پر یہ
ٹورنامنٹ ہوتا تھا جبکہ اس بار لیگ بیسز پر ٹورنامنٹ ہوا جس میں جیت ہماری
ہوئی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر اور سینیئر
صحافی نسیم راجپوت کا کہنا تھا کہ جس انداز سے یہ ٹورنامنٹ آرگنائز کیا
وہ پاکستان اور نیشنل بنک کی جیت ہے۔
نسیم راجپوت کا مزید کہنا تھا کہ
کراچی میں ایک جانب تو نیشنل بنک میچ کروا رہا ہے جبکہ پی ایس ایل بھی
ہورہا ہے اور کرکٹ ایک ایسی چیز ہے جو قوم کو متحد کردیتی ہے۔