کراچی،پی ایس ایل4،کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز،شائقین کا جوش و خروش عروج پر
پاکستان سپر لیگ فور میں آج
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں،آجکا میچ کراچی
کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی
اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
پی ایس ایل کے کوالیفائر مرحلے کے لیے تین ٹیمیں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کرچکی ہیں۔
کراچی
میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کاجوش بھی دیدنی ہے کسی کی
فیورٹ کراچی کنگز ہے تو کوئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا متوالا ہے۔
ذرائع
ابلاغب عامہ کے نمائندسے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان مسعود احمد کا کہنا
تھا کہ پی ایس ایل کے بعد ہمیں امید ہے بینالاقوامی کرکٹ بھی پاکستان میں
واپس آئیگی۔
اکبر علی کا کہنا تھا کہ دل تو کراچی کی ٹیم کے ساتھ ہے لیکن کوئٹہ کی ٹیم اچھی ہے۔
کرکٹر ثاقب کا کہنا تھا کہ میری سپورٹ کراچی کے ساتھ ہے جبکہ آجکا میچ کراچی کیلئے اہم ہے۔
طاہر واحد دکاندار کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم کوہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا کراچی کی ٹیم جیت سکتی ہے۔