ملتان، پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک ٹو کا معاہدہ کرلیا ہے، وزیر خارجہ
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ
محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک ٹو کا معاہدہ
کرلیا ہے، سی پیک ٹومیں چین کے ساتھ مل کر غربت مٹانے، زرعی اور معاشی
پیداوار بڑھانے پر کام کریں گے، پاکستان میں امتحان ابھی جاری ہے ختم نہیں
ہوا،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں لیکن بہت سارے عناصر
ایسا نہیں چاہتے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا
کہنا تھاشاہ محمود کا کہنا تھا ہم افغانستان میں امن کیلئے پر اعتماد طریقے
سے آگے بڑھ رہے ہیں، آج ناامیدی میں امید کی ایک کرن دکھائی دے رہی ہے
کہ شائد امن کیلئے کوئی معاہدہ ہوجائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
امریکہ آج ساؤتھ ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا
چاہتا ہے، ٹرمپ نے خود کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعمیری
کردار ادا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک
نئی کروٹ لینے والے ہیں۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا تیسرا پڑوسی
ملک ایران ہے، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری ضرورت ہیں، ان کے ساتھ
پرامن بارڈر ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران
پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر سے پاکستان میں
سرمایہ کاری آرہی ہے، رواں ماہ میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک
معاہدہ متوقع ہے۔