Mar 10, 2019 10:06 pm
views : 476
Location : Jammia Naeemia
Lahore- Countries can't be run on begging: Hamza Shahbaz
لاہور، کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کے زخم نہیں بھریں گے،حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ
شہباز کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں فکر ہے کہ
ہندوستان کے الیکشن قریب آرہے ہیں خدانخواستہ کوئی اور مس ایڈونچر نہ ہو۔
لاہور
میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہندوستان
نے دراندازی کی اس کا بس نہیں چلتا اس لئے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے جب کہ
ہندوستان کی جارحیت پر پارلیمینٹ کے اندر اور باہر اتحاد کا مظاہرہ کیا
گیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کے زخم
نہیں بھریں گے لہذا پاکستان کا سوچیں، مشترکہ معاشی ایجنڈے پر کوئی سیاست
نہیں ہونی چاہئے، تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی معاشی ترقی کا ایجنڈا
پارلیمینٹ میں طے کرنا چاہئے، ہمیں مل کر پاکستان کی ترجیحات کو طے کرنا ہو
گا، اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم سیاسی کھلنڈرے پن سے نکلیں۔
رہنما مسلم
لیگ (ن) نے کہا کہ آج مانگے تانگے کے ڈالروں پر انحصار کیا جا رہا ہے لیکن
مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا توملک کیسے چلے گا، ہم نے انتخابی نتائج کو
دل پر پتھر رکھ کر قبول کئے، عمران خان کو دعوت دی کہ آو مل بیٹھیں لیکن
ہمیں چور ڈاکو کہا گیا ہے۔
حمزہ شہاز شریف کا کہنا تھاکہ پہچان ہونی
چاہئے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کون کھڑا ہے جب کہ قوم فرقہ واریت
کے کینسر کا سامنا کر رہی ہے، یہ ذمہ داری صرف علما کی نہیں ہماری اجتماعی
ذمہ داری ہے، ہمیں دین کے نام پر گروہوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔