Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 11, 2019 01:00 pm views : 416

Location : Banking Court

Karachi- Verdict reserved on NAB plea to transfer money laundering case
  • Urdu

کراچی، آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس منتقلی کی نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ

 بینکنگ عدالت نے آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی کی بینکنگ عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو عبوری ضمانت پر موجود سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور، حسین لوائی، طحہ رضا، نمر مجید، ذوالقرنین مجید اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  اور سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے پر اعتراضات دائر کردیئے۔
اس کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں منتقل کیا جا رہا ہے اور چیئرمین نیب بھی اس کی منظوری دے چکے ہیں، لہذا ملزمان کے اعتراضات بلا جواز ہیں۔
آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کررہا ہے اور دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔
عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ پہلے دائرہ اختیار طے کریں گے پھر کیس آگے بڑھائیں گے، 15 مارچ کو کیس اسلام آباد منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved