Mar 11, 2019 01:10 pm
views : 442
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Nawaz Sharif files new Petition in Supreme Court for bail
اسلام آباد،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے نئی اپیل دائر کردی
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ کیس میں درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں نئی اپیل دائرکردی۔
نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت کی جلد
سماعت کیلئے اپیل دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
درخواست ضمانت کی 6 مارچ کو سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی
گئی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا لیکن استدعا ہے کہ معاملے کی نزاکت
اوربگڑتی صحت کے سبب کیس کو رواں ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین
ڈالر جرمانے کا حکم سنایا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 فروری کو
نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے سپریم کورٹ میں درخواست
دائر کر رکھی ہے جس کی جلد سماعت کے لیے اپیل مسترد کی جاچکی ہے۔ عدالت
عظمیٰ نے قرار دیا تھا کہ درخواست باری آنے پر سنی جائے گی۔