Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 11, 2019 03:49 pm views : 449

Location : Governor House

Karachi- Tree Plantation important for environment, Says Darren Sammy
  • Urdu

کراچی،پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے گورنر ہاؤس کے احاطے میں پودا لگادیا

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے وزیر اعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کا حصہ بنتے ہوئے گورنر ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ شجرکاری کی تقریب کے موقع پر پاکستان کی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مہمان کھلاڑی ڈیرن سیمی کا گورنر ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں رونقوں کا جو میلہ لگا ہے دراصل وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی لگا ہے۔ ڈیرن سیمی نے آج پاکستان کا قومی لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔ ڈیرن سیمی سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل میں حصہ لیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑی دراصل اپنے اپنے ملکوں میں سفیر ہوتے ہیں جو اپنے ملکوں میں واپس جاکر مثبت پیغام دیتے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی میری فیملی کی طرح ہے، شجرکاری ماحولیات کیلئے بہت ضروری ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی لائق تحسین ہے۔
پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ الحمدو اللہ سیکیورٹی ایجنسیز کی کاوشوں کی بدولت آج پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی فضاء قائم ہوگئی ہے۔ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ہر اس اقدام کو سراہتے ہیں جو پاکستان کی بہتری اور بحالی کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔ ہم نے کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا پرامن اور مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا ہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملکوں میں جاکر یہ بتاسکیں کہ پاکستانی امن کے داعی اور پرامن لوگ ہیں۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved