Mar 11, 2019 08:27 pm
views : 449
Location : Different Areas
Karachi- Juices deamand increases due to Weather
کراچی، شہر میں موسم نے تیور دکھانا شروع کردیئے، ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا
شہر قائد میں موسم نے اپنے تیور دکھانے شروع کردیئے۔ دن کے اوقات میں موسم
گرم اور رات کے وقت موسم سرد رہتا ہے۔ دن کے وقت گرمی ہونے کی وجہ سے بازار
میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگ گرم
موسم میں اکثر اوقات گنے کا رس، لیموں پانی اور دیگر مشروبات پیتے دکھائی
دیتے ہیں تو کوئی گنڈریاں چوس کر گرمی کو زائل کرنے کے جتن کرتا ہے۔
ایک پتھاریدار کا کہنا تھا کہ گنا ضلع کروڑ پکے سے آرہا ہے، صبح صبح گنا
کھانا چاہیے، بہت مفید ہوتا ہے، پیلیے کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔
ہم گنا اسی روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ گنے اور گنے کا رس اور پھلوں کے جوسز کا استعمال کیا
جانا چاہیے کیونکہ مشروبات کے نام پر زہر پلایا جارہا ہے، کولڈرنکس دل اور
گردوں کو ناکارہ بنادیتی ہیں، بہتر ہے کہ تازہ پھلوں کا جوس پیا جائے ،
دانتوں سے گنا چوسنے میں دانتوں کی حفاطت بھی ہے اور صحت کی ٹھیک رہتی ہے۔
ڈبے کے مشروبات استعمال نہیں کرنا چاہیے۔