Mar 11, 2019 08:45 pm
views : 340
Location : Domestic Place
Islamabad- Our govt’s policies revolve around poverty alleviation, PM
اسلام آباد، حکومت اپنی تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے بنا رہی ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے فلیٹس کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔
کم
لاگت گھروں کے منصوبے سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہماری حکومت کی
سوچ ہے
کہ نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے انسان کا ذہن تبدیل ہوتا ہے، پھر سوچ آتی ہے، موجودہ
حکومت کی سوچ گزشتہ حکومتوں سے الگ ہے، ہماری پالیسیوں کامحورغربت کاخاتمہ
ہے، چین کے تجربے سے پاکستان میں غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم لاگت مکانات کی تعمیر غربت کے خاتمےکے
پروگرام کاحصہ ہے، پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ اپنا گھر نہیں خرید سکتا،
پالیسیوں تبدیل نہیں کریں تو تھوڑا طبقہ ہی اچھے گھروں میں رہ سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ہاؤسنگ اسکیم کا بنیادی مقصد رقم سے محروم افراد
کومکان کی فراہمی ہے، کسانوں کے لئے بھی قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا
ہے، نئی پالیسی کےتحت چھوٹے کسانوں کو آسان نرخوں پر قرضہ ملے گا۔ شہروں میں موجود کچی آبادیوں کے لئے آج تک کسی نے
نہیں سوچا، کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو فلیٹس بنا کر دیں گے، پاکستان
میں کم لاگت مکانات کی تعمیر کے لئے فنانسنگ کی شرح 0.2 فیصد ہےشہروں کو
پھیلنے کے بجائے اوپر کی طرف لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں نجی سیکٹر کے لئے ذریعے جدید تعمیرات
کرائیں گے، اسلام آباد کی سب سے پہلے صفائی کریں گے، پھر اسے ماڈل شہر
بنائیں گے، کمرشل علاقوں میں بلند وبالا عمارتوں کی اجازت دیں گے۔