کراچی، سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ نے مستقلی اور بنیادی اسکیل بڑھانے کیلئے دھرنا دیدیا
سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ نے مستقلی اور بنیادی اسکیل بڑھانے کیلئے
کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیدیا۔ سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ نے
اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ دھرنا مظاہرین
کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلسہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس کے ذریعے نوکریاں
حاصل کی ہیں، 2012ء میں سندھ یونیورسٹی اسمبلی سے ایک بل منظور کیا گیا جن
کے تحت سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ اساتذہ کو مستقل کرنا تھا مگر اس بل کے تحت صرف
کراچی ریجن کے اساتذہ کو مستقل کیا گیا جبکہ اندرون سندھ کے تمام اضلاع کے
اساتذہ آج تک مستقل نہ ہوسکے اس دوران بہت سارے اساتذہ اس دنیا سے رخصت
ہوگئے ہیں مگر ان کے لواحقین کیلئے کوئی بھی مراعات نہ مل سکیں ۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بیشتر احتجاج کئے مگر وزارت تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
اساتذہ نہ متنبہ کیا کہ حکومت نے احتجاج پر کان نہ دھرے تو ہم وزیرا علیٰ
ہاؤس تک مارچ کریں گے اور پرامن مارچ تب تک جاری رہے گا جب تک ہمیں مستقلی
کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا ۔