Mar 11, 2019 09:17 pm
views : 431
Location : different areas
Lahore- Painting Art on Road Side Walls
لاہور، صوبائی دارالحکومت لاہور کی بیشتر دیواریں خوبصورت مصوری سے مزین
کراچی کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کی بیشتر دیواروں کو نجی این جی او
نے خوبصورت مصوری سے مزین کردیا ہے۔ مذکورہ اقدام پاکستان کی ثقافت واقدار
کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کی ایک کڑی ہے۔ لاہور کے
مختلف مقامات پر قائم سرکاری اداروں کی بیرونی دیواروں پر پنجاب کی ثقافت
کو بنیاد بناکر خوبصورت ترین مصوری کی گئی ہے جسے مسافر اور شہریوں کی جانب
سے خوب سراہا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دیواروں پر مصوری سے خوبصورتی مزید بڑھتی ہے اور دلکش
نظارہ پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح کا اقدام لوگوں کو صفائی کی طرف مائل کرنے میں
مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے اس طرح کے عمل کو مزید
تقویت دینے کی ضرورت ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ دیواروں پر مصوری نے بہت متاثر کیا ہے۔ لاہور
باغوں کا شہر ہے ، یہ عمل شہر کے بیشتر مقامات پر ہونا ضروری ہے ۔