چکوٹی، آزادکشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 4 زخمی
آزادکشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید
جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل تیسرے روز سے لائن آف
کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
چکوٹی کے رہائشی شہری نے بتایا کہ کل بھارتی فوج نے اچانک ہمارے گاؤں میں
فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہمارے ساتھ سے آٹھ مکانات مکمل طور
پر تباہ ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ہمارے گاؤ ں کا ایک شخص شہید بھی ہوا ہے۔
چکوٹی کی ہی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری کے بعد بچے شدید
خوفزدہ ہوگئے تھے جس کے بعد ہم نے انہیں ہٹیاں میں شیلٹر ہوم بھجوادیا ہے۔
واقعے کے بعد چند لوگوں نے نقل مکانی بھی شروع کردی۔
چکوٹی کے رہائشی نے بتایا کہ شہید ہونے والے میرے ماموں تھے وہ دو دن قبل
چکوٹی سیکٹر میں اپنی بیٹی کے گھر پر گئے ہوئے تھے کہ بھارتی فوج نے گولہ
داغا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ رات کو ہی ہم ان کی نعش یہاں پر لائے
تھے، نماز جنازہ کے بعد اب ان کی تدفین کررہے ہیں۔