Mar 12, 2019 02:20 pm
views : 473
Location : different areas
Karachi- Inflation Shoot Up in Pakistan, Economic Intelligence Unit issue report
کراچی،مہنگائی کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
دی اکانومسٹ نے اکانومک انٹیلی جنس یونٹ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں
کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2019ء کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ روپے
کی قدر میں کمی مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور مکانات کے کرایوں ، پانی
وبجلی گیس کے نرخوں میں اضافے نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا
ہے۔
دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ، پانی بجلی گیس کے نرخ میں سال بہ
سال 11.6 فیصد اضافہ ہوا، غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا،
ماہ فروری میں افراط زر کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ
زرعی پیداوار میں کمی بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمت میں اضافے کا سبب
بنے گی۔
مہنگائی کے طوفان پر عوام نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل
میں نئی نئی حکومت ہے، فی الحال عوام کو تھوڑا بہت بوجھ برداشت کرنا پڑے
گا، عمران خان سے بہت سے عوامی نمائندوں کو امیدیں وابستہ ہیں، انشاء اللہ
آگے چل کر حالات بہتر ہوجائیں گے۔
تاہم غریب آدمی کا گزارا کرنا دشوار ہوگیا ہے، غریب کیا کرے گا سمجھ سے
بالاتر ہے، ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، فی الحال کوئی حل نظر نہیں آتا۔