Mar 12, 2019 02:23 pm
views : 397
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- 'Resume dialogue to resolve conflict', asserts German FM Heiko Maas amid Pakistan-India tension
اسلام آباد، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکےحل کیلئے مذاکرات کریں، جرمن وزیر خارجہ
جرمنی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب نے اسلام آباد میں ملاقات کی
جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جرمن وزیر خارجہ نے مقبوضہ
کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی
میں کمی کے لیےمذاکرات ہونے چاہئیں۔
جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جرمن وزیرخارجہ سےمفیدبات ہوئی اور انہیں پلوامہ
واقعےکےبعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا گیا، دہشتگردی کےخاتمےکےلیےنیشنل
ایکشن پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں اور سیاسی قیادت کی مشاورت سےانتہاپسندی
کےخاتمےکیلیےاقدامات کررہےہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی
تعلقات کی ضرورت ہے اور جرمن وزیرخارجہ سے بھی ویزہ سہولتوں میں نرمی پر
بھی بات ہوئی، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرتےہیں۔ انہوں
نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے، افغان امن
مذاکرات پرجرمنی مطمئن ہے۔