Mar 12, 2019 06:08 pm
views : 428
Location : National Press Club
Islamabad- Protect Nature and Wild Life Awareness Walk
اسلام آباد، نجی اسکول کے طلباء کی جانب سے ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا انعقاد
نجی اسکول کے طلباء کی جانب سے ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے
آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر طلباء نے
اپنے ہاتھوں میں آگہی کتبے اٹھا رکھے تھے۔ علاوہ ازیں طلباء نے تقریری
مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔ طلباء کی جانب سے جنگلی حیاتیات اور ماحولیات کے
تحفظ کے حوالے سے سیر حاصل تقریریں بھی کی گئیں۔
نجی اسکول کی خاتون معلمہ نے بتایا کہ طلباء دراصل تین ماہ سے ایک پروجیکٹ
پر کام کررہے تھے۔ تین ماہ کے دوران طلباء نے ماحولیات اور جنگلی حیاتیات
پر تحقیق کی ۔ دس ہفتوں پر محیط اپنے تجربات سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے
کیلئے طلباء کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اساتذہ کرام کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے طلباء سے متعلقہ حکام کی ملاقات بھی
کروائی تاکہ ان کو تحقیق میں مدد مل سکے، ہم نے مارخور سے متعلق طلباء کو
ریسرچ کیلئے محکمہ جنگلی حیاتیات کے عہدیداران اور حکام سے بھی سیشن
کروایا۔ طلباء نے ان تین ماہ میں بہت کچھ سیکھا۔