اسلام آباد، پاکستان کا بہترین پھل وٹامن سی سے بھرپور مالٹے کا سیزن اپنے اختتام کے قریب ہے
پاکستان کا بہترین پھل وٹامن سی سے بھرپور مالٹے کا سیزن اپنے اختتام کے
قریب ہے۔ اختتامی وقت میں صحت بخش پھل کی خریداری کیلئے شہری جوق در جوق
بازاروں کا رخ کررہے ہیں اور اس بہترین پھل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
مالٹا فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مالٹے کا سیزن اپنے اختتام پر ہے اور
اب مالٹا نہایت ہی سستے داموں فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے گاہک بڑی تعداد
میں رجوع کررہے ہیں۔ اس وقت کینو 100 روپے سے 80 روپے فی درجن کے حساب سے
مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مالٹا پاکستان کے بہترین پھلوں میں شمار ہوتا ہے اور
اس میں وٹامنز پائے جاتے ہیں مالٹا ذائقے کے اعتبار سے ترش ہوتا ہے لیکن اس
میں بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔ مالٹا معدے کیلئے بہت مفید ہے۔ خوراک ہضم
کرتا ہے۔