Mar 12, 2019 06:10 pm
views : 440
Location : Services Institure Medical Science
Lahore- Pakistan Film "Sher Dil" Trailer Released
لاہور، نئی پاکستانی فلم شیر دل کا ٹریلر جاری کردیا گیا
پاکستانی فلم شیر دل کی سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں پروموشن کی
گئی۔ فلم پروموشن کے موقع پر فلم شیر دل کے ڈائریکٹر نعمان خان اور مرکزی
ہیرو سمیت کریو اینڈ کاسٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طلباء وطالبات کو لالی
ووڈ فلم شیر دل کا ٹریلر بھی اسکرین پر دکھایا گیا جسے شائقین کی جانب سے
خوب سراہا گیا ۔
اس موقع پر فلم شیر دل کے ڈائریکٹر نعمان خان کا کہنا تھا کہ لاہور کے
شہریوں نے جس طرح خوش آمدید کہا ہے میں اسے کبھی نہیں بھول سکوں گا، طلباء
وطالبات میں آکر یہ لگا ہے کہ بارڈر پار لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ
وہ کس قوم کے لوگوں کے ساتھ نبرد آزما ہونے جارہے ہیں۔ 1965ء میں یہاں کے
لوگ ہاکیاں لے کر نکلیں تھے اور کہہ رہے تھے ہمیں صرف بارڈر پار جانے دے،
سب لوگ فلم دیکھنے جائیں اس میں بھرپور جذبات بھی نظر آئیں گے۔
فلم کے اداکار حسن نیازی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی فلم انڈسٹری کا نیا
معیار ترتیب دے رہے ہیں۔ فلم کے اندر دو قومی نظریئے کی بات کی گئی ہے۔
ہمیں پاکستان ایئر فورس کا بہت سپورٹ حاصل رہا ہے۔ بہت عمدہ طریقے سے فلم
عکس بند کی گئی ہے ۔ جو ملک ہماری عزت نہیں کرتا میں ان سے بات کرنا بھی
گوارا نہیں کرتا۔