کراچی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مدارس کے خلاف کسی بھی کارروائی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مدارس دینیہ کے خلاف کسی بھی کارروائی کو
تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی احتجاج پر مجبور کیا گیا
تو بہترین حکمت عملی کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ مدارس کے خلاف موجودہ
کارروائیاں بیرونی دباؤ کے تحت کرنے سے ملک کی خود مختاری کو کمزور کرنے کا
خدشہ ہے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دس نکاتی مطالبات پر مشتمل
اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مدارس دینیہ کو اوقاف کی جانب سے دیئے گئے نوٹس
فوری واپس لئے جائیں، وفاق المدارس مدارس ومساجد کو سرکاری کنٹرول میں لینے
کو تسلیم نہیں کرتا، ہزاروں مدارس بغیر حخومتی امداد کے مسلمانوں کے تعاون
سے چل رہے ہیں، اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس بھی چند روز میں بلایا جائے
گا، علماء کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے، محب وطن دینی
اداروں کے خلاف حالیہ کارروائیوں پر وزیر اعظم اور آرمی چیف مداخلت کریں،
یکساں نصب ونظام تعلیم سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے قائم کی جانے والی ٹاسک
فورس کو فعال کیا جائے گا، اسلامی وفلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل
کیا جائے، پنجاب اور کے پی کے میں نافذ کئے گئے چیریٹی ایکٹ کو فی الفور
خٹم کیا جائے، حکومت اتحاد تنظیمات مدارس کے ساتھ مشرکہ فورم تشکیل دے۔