کراچی، شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کا شادی شدہ جوڑے پر سرعام تشدد
ساحل سمندر پر پولیس نے شادی شدہ جوڑے سے بدتمیزی کرتے ہوئے سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
کراچی سی ویو پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں
نے ساحل سمندر کی سیر کو آئے ہوئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ نا صرف بدتمیزی
کی بلکہ خاتون کے شوہر کو سرعام تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ عینی شاہدین کا
کہنا ہے کہ پولیس اہلکار شادی شدہ جوڑے سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔
پولیس اہلکاروں کی جوڑے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی
جی نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا
جبکہ ملوث اہلکاروں کو حراست میں لیکر خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی
آغاز کردیا گیا ہے
واضح رہے کہ واقعے میں ملوث 3 اہلکارکلفٹن تھانے میں کوارٹر گارڈ ہیں جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔