Mar 13, 2019 01:10 pm
views : 426
Location : Domestic Place
Islamabad- Fixing economy 'utmost priority' of PTI govt, Qureshi
اسلام آباد، معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن کی ضرورت ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں عالمی لیڈرزکانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 25 ممالک کے 60 وفود کواس کانفرنس میں شرکت
کیلئے پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، میں یورپی یونین، یورپین پارلیمنٹ
کے تعاون کا شکر گزار ہوں، 26 مارچ کو موگیرینی پاکستان تشریف لارہی ہیں
اوریورپی یونین اورپاکستان کے مابین اسٹریٹیجک شراکت داری پر مفاہمت کی
یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کوتبدیلی کیلئے
ووٹ دیا، عوام نے روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کیا اورپانچ سالہ مدت کے
اختتام پر آپ تبدیلی دیکھیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد سیاسی مقاصد کیلئے
جنگی ماحول پیدا کیا، وزیراعظم عمران خان نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل
درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام جماعتیں آگے
آئیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ترجیح
اقتصادی بحالی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی یہاں رہیں اورانہیں اقتصادی
ترقی کے بہترین مواقع میسرہوں اوروہ اپنے پاکستانی ہونے پرفخرکرسکیں، ہمیں
بہت سے اقتصادی چیلنجزکا سامنا ہے اور ہم ان سے باخبر ہیں جب کہ ہمیں
اداروں کے انحطاط کا ادراک ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ 6.6 فیصد معاشی خسارہ، 10 سال میں قرضہ کے بوجھ کا کئی
گنا بڑھنا، بیرونی سرمایہ کاری میں مستقل کمی اوربے روزگاری، 1/3 آبادی خط
غربت سے نیچے زندگی بسر کرنا یہ وہ تمام چیلنجزہیں جن کا ہم پچھلے چھ ماہ
سے مقابلہ کررہے ہیں، ان تمام منفی عوامل سے نمٹنے کیلئے اور اقتصادی بحالی
کیلئے وزارت خارجہ میں ہمارا اولین فوکس معاشی سفارت کاری پر ہے، ہمیں
اپنے معاشی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خطے میں امن کی ضرورت ہے۔