کراچی، نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے امریکی بینکرز مرزا ہادی حسن کے اعزاز میں استقبالیہ
نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے امریکی بینکرز مرزا ہادی حسن کے اعزاز
میں استقبالیہ دیا گیا۔ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں نیشنل بینک
کے ترجمان سید ابن حسن ، صحافی برادری اور شعرائے کرام بھی موجود تھے۔
مقررین کی جانب سے امریکی بینکرز مرزا ہادی حسن کی خدمات پر سیر حاصل روشنی
ڈالتے ہوئے انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل بینک کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو
مذہب کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا مذہب دنیا میں انسانیت سکھاتا
ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی پیغام نہیں ہے کہ آج دنیا کو یہ بتائیں کہ ہمارا
مذہب انسانی مذہب ہے جو مساوات کا درس دیتا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں پر بھی
مسلمان ہیں ہم انسانیت کے پیغام کو آگے بڑھارہے ہیں۔
مرزا ہادی حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے میں ہمیشہ دعاگو ہوں کہ موجودہ
حکومت اور آئندہ آنے والی حکومت میں پاکستان ترقی کرے تاکہ قوم میں دوسروں
کی مدد کرنے کا ایک جذبہ پیدا ہو ۔