Mar 13, 2019 06:50 pm
views : 386
Location : NUST University
Islamabad- Now anyone can't dictate to Pakistan, Says Shehryar Afridi
اسلام آباد، اب پاکستان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بائیس کروڑ
پاکستانیوں میں سے اللہ رب العزت نے ایک ایسے ادارے کو آپ کیلئے چنا جو
بہترین ہے ،یہاں جو آپ کا وقت گزررہا ہے اور جو سہولیات آپ کو مل رہی ہیں
یہ ایک منٹ کیلئے سوچیں کہ پاکستان میں ڈھائی سے تین کروڑ بچہ اسکول نہیں
جاتا اور پھر آپ کو آپ کی تمام تعلیم میں ایک چیز سکھائی جاتی ہے انسانیت
کیا چیز ہے۔ آنے والی نسل کیلئے وقت کی ضرورت کیا ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جن کو عوام نے موقع دیا انہوں نے
لوٹ مار شروع کردی۔ لوٹ مار کرنے والوں نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگادی
تاہم لوٹ مار کے ساتھ ساتھ ڈومور کی باتیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ اب
پاکستان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ وطن عزیز کیلئے ہم سب متحد ہیں۔