Mar 13, 2019 09:08 pm
views : 469
Location : High Court Bar
Lahore- Azadi-e-Kashmir and Tahafuz-e-Pakistan Convention
لاہور، اسلامک لائرز موومنٹ کے زیر اہتمام آزادی کشمیر اور تحفظ پاکستان کنونشن کا انعقاد
اسلامک لائرز موومنٹ کے زیر اہتمام آزادی کشمیر اور تحفظ پاکستان کنونشن
صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری حفیظ الرحمن کی زیر صدارت
منعقد کیا گیا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی (ر) وائس ایئر مارشل انور محمود خان
اور امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر معظم تھے۔
مقررین نے کنٹرول لائن پر بھارت کی کھلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں
مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے اہتھوں آج کشمیر لہو لہو ہے۔ ارض پاک
پر بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
اس موقع پر امیر معظم کا کہنا تھا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل
ایجنڈا ہے ۔ قبرستان کم پڑ گئے ہیں کشمیر اس جدوجہد میں بہت آگے نکل چکے
ہیں۔
چوہدری حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں، دام ، درم سخن ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔