Mar 13, 2019 09:48 pm
views : 462
Location : PTV Headquarters
Islamabad- PTV retired Employees Protest for Pensions
اسلام آباد، پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن کی ادائیگی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان ٹیلی ویژن کے دفتر
کے باہر پنشن کی ادائیگی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین
اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے
نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ریٹائرڈ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو برطرف کیا جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن
ادا کی جائے۔ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
مظاہرے میں شریک پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازم محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پورے
پاکستان میں 350 سے زائد پنشنرز ہیں جو 2016ء سے پنشن کی وصولی کیلئے رل
رہے ہیں۔ پنشنرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ جو بھی سرکاری
ملازم کسی بھی ادارے سے ریٹائرڈ ہوتا ہے تو پندرہ یوم میں واجبات کی
ادائیگی کا پابند ہے اگر کوئی نہیں کرتا تو اس ادارے پر توہین عدالت لگتی
ہے لیکن پی ٹی وی میں اس کے برعکس ہورہا ہے۔
پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازم قلب عباس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے
ساڑھے تین سو ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہیں کیئے گئے، ہم حکومت سے
مطالبہ کرتے ہیں پی ٹی وی کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین
کے گھروں کے چولہے جل سکیں۔