Mar 13, 2019 09:50 pm
views : 470
Location : Domestic Place
Islamabad- China to grant $1 billion for social development, Khusro Bakhtiar
اسلام آباد، چین سماجی ترقی کیلئے ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا، خسرو بختیار
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ چین سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے
لئے ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ریلوے منصوبے
پر وزیر ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، رواں ماہ مغروبی
روٹ کے بڑے منصوبے شروع ہو جائیں گے۔
کابینہ کمیٹی سی پیک کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ چین سی پیک کے تحت سماجی شعبے
کی ترقی کے لئے ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔ اس گرانٹ سے صوبوں میں پسماندہ
علاقوں، تعلیم، صحت، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی سمیت ووکیشنل ٹریننگ
کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر وفاقی وزیر
ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وہ اس کا
جائزہ لے گا۔ سکھر حیدر آباد موٹروے اگلے چھ سے آٹھ ماہ تک کام شروع ہو
جائے گا۔ رواں ماہ سی پیک کے مغربی روٹ کے بڑے منصوبے شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت زراعت اور اس کی مارکیٹنگ کو فروغ دیں
گے۔ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ سی پیک بزنس
فورم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ بزنس فورم میں چیمبرز سمیت مختلف ادارے شامل
ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ
بنیاد رکھیں گے۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیں گے۔ سی
پیک کا کوئی فنڈ کسی اور شعبے کو منتقل نہیں کیا۔ سی پیک کے تحت 28 ارب
ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
خسرو بختیار نے کہا کہ زراعت پر رواں ماہ جوائنٹ ورکنگ کا اجلاس ہوگا۔ زرعی
مصنوعات دنیا بھر کو برآمد کی جائیں گی۔ حکومت ایسی انڈسٹری لگا رہی ہے جن
سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہو اور ترقی کے ثمرات سب کو حاصل ہوں،
برآمدات کو بڑھائیں گے اور درآمدات کو کم کریں گے۔