اسلام آباد، دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگینی اختیار کرگیا
دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ۔
جگہ جگہ گاڑیوں کی پارکنگ مشکلات کا باعث بننے لگی۔ سڑکیں بلاک ہونے سے
مسافروں کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ اداروں
کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔
اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں لوگ جگہ جگہ
گاڑیاں پارک کردیتے ہیں جبکہ ڈبل پارکنگ مسئلے کا باعث بن رہی ہے۔ لوگوں کو
جگہ جگہ گاڑیاں پارک کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ غلط جگہ گاڑی پارک کرنے
سے پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد کے رہائشیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی
سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کو یقینی بنائے یا پھر
ایسے چارجڈ پارکنگ ایریاز بنائے جس سے اس مسئلے کا حل نکل سکے۔