Mar 13, 2019 09:55 pm
views : 479
Location : National Stadium
Karachi- Shuttle Service for PSL
کراچی، شائقین کرکٹ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی سے نہال
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز دیکھنے کیلئے شہر بھر میں بنائے گئے پانچ
پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے پی ایس ایل کے
میچز دیکھنے کیلئے آنے والے شہری مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں اپنی گاڑیاں
پارک کرتے ہیں جہاں سے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹل سروس کے ذریعے
نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جارہا ہے۔
جہاں کراچی کے شہری حکومتی سطح پر کئے گئے اقدامات سے مطمئن دکھائی دے رہے
ہیں وہیں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر بھی پرمسرت ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات سے ہم
مطمئن ہیں اور جس طریقے سے کراچی میں کرکٹ کے میدان سجے ہیں امید ہے آئندہ
بھی اسی طریقے سے سجتے رہیں گے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹرز کی پی ایس ایل
میں شرکت سے انٹرنیشنل کرکٹ تو بحال ہوگئی ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا
شہر ہے اللہ تعالیٰ اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکر
گزار ہیں کہ آج پاکستان نے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔