لاہور،کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد روانہ
کرتارپورراہداری پر پاک
بھارت مذاکرات آج ہوں گے، مذاکرات کیلئے پاکستان کا وفد بھارت روانہ ہوگیا
ہے، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنےکاایجنڈا لےکر جارہے
ہیں، امید ہےبھارت بھی مثبت قدم بڑھائےگا۔
تفصیلات کے مطابق
کرتارپورراہداری پر وزارت خارجہ کی سطح پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے، 18
رکنی پاکستانی وفد مذاکرات کے لئے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگیا
ہے، پاکستانی وفد کی قیادت دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کررہے ہیں۔
مذاکرات
پاک بھارت سرحدی علاقے اٹاری میں ہوں گے ، بھارت کے سرحدی علاقے اٹاری میں
ہونے والے مذاکرات صبح نوسے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں
کرتارپور راہداری کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،بعد ازاں پاکستانی وفد واہگہ
بارڈر پر مذاکراتی پیشرفت سےآگاہ کرےگا۔
روانگی سے قبل دفتر خارجہ کے
ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کرتارپورراہداری کھولنےکاایجنڈا لےکر جارہے
ہیں،امید ہےبھارت بھی مثبت قدم بڑھائےگا،پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطےکےامن
کےلیےضروری ہے،راہداری پراجلاس وزیراعظم کےوژن کاعکاس ہے۔