اسلام
آباد، وزیراعظم دنیا بھر میں مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے
کیلئے نئی ویزا پالیسی کا افتتاح کر رہے ہیں ،فواد چوہدری
وزیراعظم
عمران خان دنیا بھر میں مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے
نئی ویزا پالیسی کا افتتاح کر رہے ہیں ،نئی ویزا پالیسی کے تحت پاکستانی
مشنز کو ایک سو چھیاسی ممالک کے شہریوں کو تین ماہ کا ویزا جاری کرنے کا
اختیار ہوگا۔
ابتدائی
مرحلے میں یہ سہولت چین،ملائیشیا،ترکی ،یو اے ای اور برطانیہ کے شہریوں کے
لیے ہوگی۔ ایک سو پچہتر ممالک کے شہری ای ویزا کی سہولت سے مستفید ہوں گے ۔
مینول
اور ای ویزا کا پراسیسنگ ٹائم سات سے دس دن کا ہوگا۔ نئی ویزا پالیسی
کے تحت اب چوبیس کی بجائے پچاس ممالک کے شہریوں کو آمد پر ویزا آن آرائیول
کی سہولت حاصل ہوگی۔
پاکستانی مشنز کی طرف سے وزارت تجارت کی سفارش پر
چھیانوے ممالک کے کاروباری افراد کو چوبیس گھنٹے میں ملٹی پل بزنس ویزا کا
اجرا ہوگا۔پاکستانی مشنز پاکستانی نژاد شہریوں اور ان کے شریک حیات کو پانچ
سالہ مدت کا ملٹی پل اور ایک سالہ قیام کا ویزا سات سے دس دن میں جاری
کرنے کے مجاز ہوں گے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے
کہا تھا کہ وزیر اعظم نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر رہے ہیں ، پہلے مرحلے
میں پانچ ممالک کے شہریوں کے لیےای ویزا پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔170
ممالک کو ای ویزا،90 کو بزنس اور 55 ملکوں کو آن ارائیول ویزا کی سہولت
ملے گی۔