لاہور، کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات میں اہم پیشرفت
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ راہداری سے متعلق بعض
معاملات پرابھی بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا تاہم مشترکہ
اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے۔
بھارت سے واپسی کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے واہگہ بارڈرپرگفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ کرتارپورراہداری کے طریقے اورمسودے سے متعلق پہلی ملاقات خوشگوار
ماحول میں ہوئی، بعض معاملات پرابھی بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں
بتاسکتا۔ کرتارپور صاحب میں زائرین کی آمدورفت کی سہولت سے متعلق پہلے
اجلاس میں غورہوا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ 2 اپریل کوکرتارپورراہداری سے متعلق ملاقات واہگہ
بارڈر پر ہوگی، مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے کیونکہ بھارت کے
ساتھ کبھی بھی مشترکہ اعلامیہ طویل عرصے سے جاری نہیں ہوا۔
اعلامیے کے مطابق مجوزہ معاہدے کی فراہمی اور کرتارپورراہداری کے کام کو
تیزترکرنے پر اتفاق ہوا، تکنیکی سطح پر بھی دنوں ممالک کے ماہرین کے درمیان
بات ہوئی، کرتار پور راہداری ویزا فری کوریڈورہے اس کیلیے ویزے کی شرط
نہیں۔