پنجگور، دھماکے سے دو افراد جاں بحق، سات زخمی
صوبہ بلوچستان کے ضلعی صدر مقام پنجگور میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سے 7 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں جھلس کر خاکستر ہوگئیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر لرز اُٹھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
سیکورٹی فورسز پولیس نے علاقے کو سیل کردیا۔