Mar 14, 2019 06:26 pm
views : 404
Location : Benazir Bhutto Shaheed Park
Karachi- Bilawal launches plantation drive in Karachi’s Benazir Bhutto Park
کراچی، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرسبز سندھ شجرکاری
مہم کا افتتاح کردیا۔سرسبز سندھ مہم کے تحت پانچ سال میں دو ارب پودے لگائے
جائیں گے۔
شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ
داری ہے، ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ پورے سندھ میں
شجرکاری کریں گے، سندھ میں پھل دار درخت لگائیں گے، ماحول کو تحفظ دینا بہت
ضروری ہے، یہ سندھ حکومت کا ایک اچھااقدام ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت بچکانہ حرکات
نہ کرے، نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے بنایا، موجودہ
وفاقی کابینہ کے تین وزراء کالعدم تنظیموں سے رابطے میں ہیں، تمام سیاسی
جماعتوں کو نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ عوام مہنگائی کے
سونامی میں ڈوب رہے ہیں، حکومت کو پہلے انسان پھر حکمران بننا چاہیے۔ تحریک
انصاف میں مودی جیسی پالیسی چل رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ غیر ذمہ
داران بیان دینے والے وزیروں کو نکالا جانا چاہیے، ہمیں حکومت کی نیت پر شک
ہے، مجھے چیف جسٹس نے بے گناہ قرار دیا۔