Mar 14, 2019 09:56 pm
views : 335
Location : Domestic Place
Lahore- we believe Green Pakistan, Says Punjab Information Minister
لاہور، ہم گرین پاکستان، گرین پنجاب اور گرین لاہور بنانے پر یقین رکھتے ہیں ، صمصام بخاری
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی (پی ایچ اے) کی زیر نگرانی وزیرا عظم عمران
خان کی گرین پاکستان مہم لاہور بھر میں اپنے عروج پر ہے۔ پی ایچ اے کے زیر
نگرانی چلنے والی گرین پاکستان مہم میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اور سول
سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
شجرکاری مہم کی نگرانی صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کی۔ اس موقع پر
صمصام بخاری نے چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور ان کی پوری ٹیم کے علاوہ
یونیورسٹی کی طالبات اور سول سوسائٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم
گرین پاکستان، گرین پنجاب اور گرین لاہور بنانے پر یقین رکھتے ہیں آئندہ
دنوں میں پورے پاکستان میں ایک واضح فرق نظر آئے گا۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران
خان کی سادگی واقعتا بہت زیادہ ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کے
معاملے پر حزب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں کی آراء شامل تھیں۔ گریڈ 16 اور
گریڈ 17 کے افسران کی تنخواہیں ارکان پنجاب اسمبلی سے زیادہ تھیں اس کے
علاوہ سندھ اور بلوچستان کے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں سے بھی موازانہ کیا
جاسکتا ہے۔