کراچی،گسٹا کا مطالبات منظور نہ ہونے پر وزیرا علیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا انتباہ
گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ ’’گسٹا‘‘ نے اپنے مطالبات کی
منظوری کیلئے کراچی پریس کلب پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اپنے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے
نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئے کیڈر کی وجہ سے اساتذہ میں پائی جانے والی بے
چینی کو ختم کیا جائے۔ ایچ ایس ٹی اور مساوی گریڈ کے اساتذہ کو ٹائم اسکیل
بی پی ایس 20 معاہدے کے تحت دیا جائے۔ سال 2012ء میں بھرتی کئے گئے اساتذہ
کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ گروپ انشورنس سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں
تمام اساتذہ اور دیگر ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دیا جائے۔
مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو 28 مارچ کو وزیرا علیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کیا جائے گا۔